داتاعلی ھجویری رحمۃاللہ علیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Data ali hajveri
آج ۱۷ صفر المظفر ۱۴۴۲ ھجری ہیں اکثر تذکرہ نگاروں کے نزدیک اس مہینے کی ۲۰ تاریخ کو حضرت سیدنا ھجویری رحمۃاللہ علیہ کے عرس کی تاریخ ہے اس مناسبت سے چند باتیں آپ کے غوش گزار کرتا ہوں ایک مشہور علمی گھرانے کے چشم و چراغ ، زُہدو تَقویٰ کے پیکر ،صلاحیت و قابلیت کے اعتبار سے اپنے زمانے میں ممتاز اور کئی علوم پر دسترس رکھنے والے نوجوان عالمِ دین کا معمول تھا کہ جب بھی کوئی مشکل پیش آتی مزارات ِ اولیا ء پر حاضر ہوجاتے ،صاحبِ مزار کے وسیلے سے دعا کرتے اور اپنی دلی مراد پاتے ۔ایک مرتبہ یہی عالم صاحب ایک علمی اُلجھن کا شکار ہوئے تو حضرت سَیِّدنا بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار کا رُخ کیا تین ماہ تک درِبایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰیعَلَیْہ پر یوں گزارے کہ ہر وقت باوضو رہتے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا،شاید قدرت کو یہی منظور تھا کہ اس بار معنوی جواب کے ...